۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/ خادمان ادارہ تنظیم المکاتب نے حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج مولانا سید صفی حیدر زیدی کی قیادت میں مغربی یوپی اور ہریانہ کے تبلیغی دورے کے بعد کشمیر کا دورہ کیا ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسب ضرورت و موقع مومنین کی بستیوں کا تبلیغی دورہ سربراہ تحریک دینداری بانی تنظیم المکاتب خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی روش رہی اور آپ نے اسے تحریک کا لازمی جز قرار دیا تھا شکر کریم کہ آپ کے بعد بھی خادمان ادارہ اس سنّت پر عمل پیرا ہیں۔ 

اسی سلسلہ میں خادمان ادارہ نے سربراہ تنظیم المکاتب حجۃالاسلام و المسلمین الحاج مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ کی قیادت میں مغربی یوپی اور ہریانہ کے تبلیغی دورے کے بعد کشمیر کا دورہ کیا ۔ 

۶؍نومبر بروز جمعہ قبل طلوع فجر قافلہ ایرپوٹ کی جانب روانہ ہوا۔ راستے میں سفید مسجدواقع سرفراز گنج میں گاڑی روک کر نماز صبح ادا کرکے بروقت ایرپورٹ پہنچا۔ قافلہ کا ٹرین سے سفر طے تھا لیکن ایک دن پہلے اچانک تڑین کینسل ہو گئی اس لئے ایمرجنسی میں ہوائی سفر کرنا پڑا اور کرم پروردگار کہ بروقت خعریداری میں ٹکٹ بہت مہنگے ہو جاتے ہیںمگر تقریبا اتنے میں ہی ہوائی جہاز کا ٹکٹ ہو گیاجتنا ٹرین اور کار سے جانے پرخرچ ہوتا ۔ لکھنؤ سے دہلی اور دہلی سے سری نگر کی فلائٹ سے کاروان تبلیغ دو بج کر دس منٹ پرسری نگر پہنچا اور تقریبا تین بجے دفتر معاون کمیٹی تنظیم المکاتب بیمنہ سری نگر پہنچا اور وہیں قیام پذیرہوا۔۷؍ نومبربعد نماز صبح سورنکوٹ کی جانب روانگی ہوئی اور ڈاکٹر افتخار صاحب کے یہاں چائے پی کر فوراقیام ہوا اور پھر امام بارگاہ سورنکوٹ میں ایک  ’’اتحاد بین المسلمین و المومنین ارشادات رسول کریمؐ و آئمۂ معصومینؑ کی روشنی میں‘‘ کے عنوان سے منعقد جلسہ میں حاضر ہو گئے جو شروع ہو چکا تھا۔ یہ عنوان اور ہدف فقط اس جلسہ کا نہیں بلکہ پورے دورہ کا تھا۔آغازمولوی سید صفدر عباس نے تلاوت قرآن کریم کا فریضہ ادا کیا بعدہ اشعار بھی پیش کئے ۔ مولوی سید صفی حیدر رضوی (فاضل جامعہ امامیہ )اور مولانا توقیرحسین صاحب (انسپکٹر تنظیم المکاتب)نے بھی مدح محمد و آل محمدؑ مین کلام پیش کیا ۔مولانا نقی عسکری صاحب، مولانا شوکت عباس نقوی صاحب نے تقریر کی اور آخر میں سربراہ ادارہ حجۃ الاسلام مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جلسہ کے موضوع اور اسکے مقصد کی روشنی میں اہم پیغامات مومنین کے گوشگذار کئے۔نظامت مولانا اعجاز صاحب نے کی جنکو اللہ نے سونے مجھ کوجگانے کا ہنر عطا کیا ہے۔جلسہ کے فورابعد ہرونی، گرسائی کی جانب روانگی ہوئی اور مولانا سید کرامت حسین جعفری صاحب (فاضل جامعہ امامیہ) کے یہاں بعد نماز مغربین امام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میںمولوی سیدصفدر عباس اورمولانا توقیر صاحب مولوی سید صفی حیدر نے اشعار پیش کئے ، مولانا نقی عسکری صاحب نے تقریر کی آخر میں سربراہ ادارہ حجۃ الاسلام مولانا سید صفی حیدر صاحب نے مجلس خطاب فرمائی۔نظامت کے فرائض مولانا اعجاز حسین صاحب نے انجام دئے۔ شب میں  مولانا کرامت صاحب کے یہاں قیام کر کے صبح سویرے ۸؍ نومبر کو صدرمعاون کمیٹی تنظیم المکاتب جمو انجینیر شیخ عاشق حسین صاحب مرحوم کی مجلس چہلم میں شرکت کے لئے قافلہ جامع مسجد پونچھ کے لئے روانہ ہوا دو گھنٹے کے دشوار سفر کے بعد قافلہ پونچھ پہنچا مجلس کا وقت ہو چکا تھا۔تلاوت قرآن کریم سے مجلس کا آغاز ہوا۔ مولوی سید صفی حید رضوی، مولوی سید صفدر عباس  نے کلام اور مولانا سید نقی عسکری صاحب اور مولانا سید شوکت عباس صاحب نے تقاریر کیں  بعدہ سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدرزیدی صاحب قبلہ نے مجلس خطاب کی۔

مجلس کے بعد قافلہ بنولا،شلوا کی جانب روانہ ہوا طویل اور تھکا دینے ولے خطرناک راستوںسے گزر کر وقت مغرب پہنچا جہاں شب میں منعقد مجلس عزا کو سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب نے خطاب کیا۔شب میں مولانا صفدر صاحب کے یہاں قیام کر کے قافلہ۹؍ نومبر صبح حسین آباد، گرسائی روانہ ہوا اور حوزۂ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام پہنچا مولانا مختارجعفری صاحب مدیر مدرسہ نے استقبال کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے تقریب بین المدارس ادارہ تنظیم المکاتب کی سر گرمیوں میں شامل کیا ہے اور حسب موقع و ضرورت عمل در آمد ہوتا ہے۔

حسین آباد، گرسائی سے قافلہ سورنکوٹ کی جانب روانہ ہوا جہاں امام بارگاہ میںصبح اور ظہر کے بعد منتظمین، معلمین اور معلمات کے ساتھ نشست ہوئی۔ جسمیں مکاتب امامیہ کےنظام تعلیم، مشکلات اور انکے حل پر تبادلہ خیال ہوا نیز دیگر دینی سرگرمیوں پر گفتگو ہوئی۔ نشست کے بعد قافلہ سری نگر کی جانب روانہ ہوا لیکن سری نگر سے پہلےہی ڈی،ایس،پی جناب ماجد صاحب نے تھکے قافلے کا سفر توڑنے کےلۓروک لیااور انکی دعوت پر قافلہ شوپیاں میں انکے یہاں رکا اور شب گذار کر صبح ۱۰؍ نومبر کو دفتر معاون کمیٹی تنظیم المکاتب ،بیمنہ سری نگر کی جانب روانہ ہواجہاں مدرسین ومنتظمین کے ساتھ جلسہ ہوا  جس میںنگراں سکریٹری معاون کمیٹی جناب محمد ابراہیم میر صاحب نےاور مولانا اعجاز حسین صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔تلاوت کلام پاک کے بعد اجلاس کا آغاز ہوا ۔ مدح خوانی کے ساتھ ساتھ تقاریر کا بھی سلسہ رہا ۔مولانا نقی عسکری صاحب، مولانا شوکت عباس صاحب نے تقاریر کیں۔بعدہ سربراہ ادارہ مولانا صفی حیدر صاحب نے اجلاس کے حوالے سے تمام حاضرین سے گفتگو کی اور اہم اور مفید نکات کی جانب متوجہ کیا ۔اور مستقبل میں بہتر کام کےلۓبھی باتیںبتایٔ گیٔ۔

۱۱؍نومبر کو ایک جلسہ معلمات و فاضلات کے ساتھ منعقد ہوا جس میں سکریٹری ادارہ مولانا سید صفی حیدر صاحب کے ساتھ ساتھ مولانا شوکت عباس ،مولانا نقی عسکری، مولانا توقیر حسین ، مولانا اعجاز حسین اورنگراں سکریٹری معاون کمیٹی جناب محمد ابراہیم میر صاحب نے شرکت فرمائی۔یہ اجلاس دو نشستوں میں ہوا پہلی نشست صبح ۱۰ بجے سے نماز  ظہرین تک اور دوسری نشست نماز و طعام کے بعد شام ۵ بجے تک ہوئی جسمیں بہت اہم فیصلے لۓگۓ۔

۱۲؍نومبر صبح کو کاروان تنظیم المکاتب اوڑی کی جانب روانہ ہوا ۔دوران سفر شلوت میں جناب علی محمد ملا صاحب کے ہیاں ناشتہ کے ساتھ مکتب کی تعمیر کےمعائنہ کا انتطام تھا ۔ناشتہ کے بعد تقریباً ۸ بجے وہاں سے اوڑی کے لۓ روانہ ہوئے۔تقریبا ساڑھے دس بجے قافلہ اوڑی پہونچا۔ وہاں پہنچ کر نوتعمیر امامبارگاہ کا مپلکس کا معائنہ کیا گیا پھر سکریٹری تنظیم المکاتب مولانا سیدصفی حیدر زیدی صاحب قبلہ ناساز طبیعت پیروں کی کمزوری ،درد و بزرگی کے باوجود اوڑی کی اونچی پہاڑی پر پیدل سفر کرتے ہوئے منتظمین و مدرسین مکاتب امامیہ کے ساتھ جلسہ میں شریک ہوئے۔  جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،  منقبت خوانی کے بعد مولاناسید نقی عسکری صاحب اور ڈاکٹر میر محمد ابراہیم نے بھی تقریر اور اپنے تأثرات پیش کئے ۔ نماز و ماحضر کے دوسری نشست منعقد ہوئی جسمیں اولا مولانا شوکت عباس صاحب نے تقریر کی بعدہ سربراہ ادارہ مولانا سید صفی حیدر صاحب نے خطاب فرمایا۔

جلسہ کے بعد کاروان تبلیغ قاضی پورہ ،اوڑی سے معاون کمیٹی کے دفتر کی جانب روانہ ہوا ۔راستہ میں ڈی،ایس،پی جناب ظفر صاحب سےمختصر ملاقات کے بعد دفترپہنچا ۔

۱۳؍ نومبر صبح کودفتر معاون کمیٹی میں ہی مجلس انتظام (زون ممبران؍ورکنگ باڈی) کااجلاس منعقد ہوا۔جو صبح ۳۰:۱۰ ببجے سے شام ۴ بجے تک دو نشستوں میں ہوا۔۱۳؍نومبر کو ہی شب میں علمائے کرام اور دینی ،سماجی اور فلاحی اداروں کئ ذمہ داران حضرات کے ساتھ ایک ملاقات بھی ہوئی ۔سکریٹری محترم نے دوران ملاقات علماء اور مختلف اداروں کے ذمہ داران کو تنظیم المکاتب کے جدید کاموں کا تعارف کروایانیز انکے خیالات سنے اور سوالات کے اطمینان بخش دئے۔ اختتام ملاقات پر ماحضر تناول کیا۔ 

۱۴؍ نومبر کوخادمان ادارہ کا قافلہ غلام حسین صوفی صاحب کے یہاں فاتحہ خوانی کے لئے گیا۔ سربراہ ادارہ کو علی گڑھ مجلس خطاب کرنے جانا تھا لہذا آپ وہیں سے ایئرپورٹ چلے گئے اور باقی افراد دفتر معاون کمیٹی واپس آگئے ۔ بعد از نماز مغربین ماگام میں ایک محفل جناب اشرف صاحب کے دولت خانہ پہ تھی وہاں مولاناسید نقی عسکری صاحب ،مولانا اعجاز حسین صاحب (انسپکٹر تنظیم المکاتب) ، مولانا صفی حیدر رضوی فاضل جامعہ امامیہ اورمولانا صفدر عباس فاضل جامعہ امامیہ نے شرکت کی۔  

۱۵؍ نومبرکو جلسۂ سیرت و تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد ہوا۔  ۱۱ بجے قاری بلال صاحب نے تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز کیا مولانا سید صفدر عباس نے کلام پیش کیا اور مولانا سیدنقی عسکری صاحب نے تقریر کی جلسہ کی دوسری نشست بعد از نماز ظہرین شروع ہوئی جسمیں مولوی نثار حسین مبلغ جامعہ امامیہ اور مولوی صفی حیدر رضوی فاضل جامعہ امامیہ نے کلام پیش کیا ، مولانا غلام حسین جو صاحب نے تقریر کی اور ڈاکٹر میر محمد ابراہیم نے اپنے تاثرات پیش کئے آخر میں کتاب خوانی مقابلہ میں کامیاب بچوں کوڈاکٹر میر محمد ابراہیم، مولانا غلام حسین جو ،مولانا نقی عسکری صاحب ، مولانا توقیر صاحب اور مولانا اعجاز صاحب کے ہاتھوں انعامات دئیے گئے۔

۱۶؍ نومبرصبح کو یہ قافلہ واپس لکھنؤ کے لئے روانہ ہوا اور شام ۵ بجے تک خداوند عالم کے کرم سے اور امام زمانہ ؑ کی زیر سرپرستی واپس پہنچ گیا۔ ؔ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .